اردو

urdu

ETV Bharat / city

تبادلے کے خلاف بجلی محکمے کے کلرکوں کا احتجاج - بجلی مزدور سنگٹھن

اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے مختلف بجلی دفاتر میں تعینات کلرکس کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ تبادلے کی مخالفت میں کلرک یو پی بجلی مزدور سنگٹھن کے بینر تلے غیر معینہ دھرنے پر بیٹھ گیے ہیں۔

تبادلے کے خلاف بجلی محکمے کے کلرکوں کا احتجاج، متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 24, 2019, 12:59 PM IST

کلرکس کا الزام ہے کہ ان کا تبادلہ غیرقانونی ہے۔ اس لیے جب تک ان کے تبادلے کا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا، تب تک وہ احتجاج کرتے رہیں گے۔

تبادلے کے خلاف بجلی محکمے کے کلرکوں کا احتجاج، متعلقہ ویڈیو

بارہ بنکی کے گھوسیانہ واقع ایس ڈی او دفتر میں کلرکس کا احتجاج دوسرے دن بھی جاری رہا ہے۔ کلرکس کا کہنا ہے کہ یہاں کے تمام کلرکس کا ایک ساتھ ضلع کے باہر تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

جبکہ قانونً 40 فیصدی سے زیادہ کلرکس کا ایک ساتھ تبادلہ نہیں کیا جا سکتا. کلرکس کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے کام تو متاثر ہو ہی رہا ہے اس سے ریونیو کا بھی خسارہ برداشت کرنا پڑا گا جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

احتجاج کرنے والوں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ان کا تبادلہ واپس نہیں لیا گیا تو ان کا غیر معینہ احتجاج جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details