ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بدھ کو ریاست میں اجولا 2.0 کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلیٰ اس موقع پر منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کے علاوہ اجولا اسکیم کے مستفیدین سے بھی بات چیت کریں گے۔
اجولا 2.0 اسکیم میں ان مہاجر مزدوروں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جو اسکیم کے پہلے مرحلے میں سکونت (رہائش) کی تصدیق کی کمی کے باعث اس اسکیم سے محروم رہ گئے تھے۔
واضح رہے کہ 10 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں اجولا 2.0کا آغاز کیا تھا۔
مزید پڑھیں:ترنگے کی بے حرمتی کے لیے بی جے پی معافی مانگے: حمزہ سفیان
آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ اجولا اسکیم کے پہلے مرحلے میں ریاست میں ایک کروڑ 47 لاکھ ایل پی جی کنکشن دئیے گئے ہیں جو کہ ملک میں سب سے زیادہ مفت ایل پی جی کنکشن ہیں۔ اسی کو آگے بڑھاتے ہوئے اجولا 2.0 کے تحت 20 لاکھ نئے مستفیدین کو ایل پی جی کنکشن ملے گا۔