اردو

urdu

ETV Bharat / city

چوری چورا سانحہ کی صد سالہ تقریب، بارہ بنکی میں تیاریاں زوروں پر - ضلع مجسٹریٹ

ریاست اتر پردیش کے تمام اضلاع کے مانند بارہ بنکی میں بھی چوری چورا سانحہ کی سو سالہ تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی۔

چوری چورہ کانڈ کی صد سالہ تقریب، بارہ بنکی میں تیاریاں زوروں پر
چوری چورہ کانڈ کی صد سالہ تقریب، بارہ بنکی میں تیاریاں زوروں پر

By

Published : Feb 3, 2021, 1:45 PM IST

چوری چورا سانحہ کی صد سالہ تقریب دیگر اضلاع کی طرح ضلع بارہ بنکی میں بھی جمعرات کو منائی جائے گی۔ اس موقع پر ضلع میں واقع سبھی ’’شہید میموریل‘‘ مقامات پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

چوری چورا سانحہ کی صد سالہ تقریب، بارہ بنکی میں تیاریاں زوروں پر

صد سالہ تقریبات کو وسیع پیمانے پر منانے کے لئے بارہ بنکی میں تیاریاں زوروں پر ہیں۔

بدھ کی صبح بارہ بنکی کے سیول لائینز میں واقع شہید میموریل پارک کا ضلع مجسٹریٹ نے معائینہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو اس پارک میں چوری چورا سانحہ کے سو برس مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ضلع کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد مختلف ثقافتی پروگرام کے ذریعے ان کی قربانیوں کو یاد کیا جائے گا۔

بارہ بنکی میں منعقد کی جانے والی تقریب میں ضلع کے وزیر انچارج دارہ سنگھ چوہان مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔

ضلع مجسٹریٹ نے مزید بتایا کہ سیول لائنز کے علاوہ ضلع کے دیگر شہید میموریلز پر بھی تقاریب منعقد ہو نگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details