قنوج کے جی ٹی روڈ پر واقع گھلوئے کے مقام پر بس اور ترک دریمان زبردست ٹکر ہو گئی جس کے بعد بس میں زبردست آگ لگ گئی چشمدید کے مطابق بس میں سو سے زائد مسافر سوار تھے ان میں سے محض دس سے بارہ ہی مسافر باہر نکل پائے تھے۔
قنوج سڑک حادثے میں متاثرین کے اہل خانہ کو دو لاکھ کا معاوضہ - قنوج سڑک ھادثے کے لیے یوگی کی مدد
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے قنوج میں ہوئے سڑک پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور دو لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے
یوگی آدتیہ ناتھ ، وزیر اعلی اتر پردیش، فائل فوٹو
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے میں زخمی ہوئے سبھی مسافرین کے بہتر علاج کے لیے حکام کو ہدایت دی ہے اور انہیں پچاس ہزار روپے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔