اردو

urdu

ETV Bharat / city

اتر پردیش میں کورونا کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد کیسز - محکمہ صحت

اترپردیش محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے مریضوں کی آفیشیل فہرست جاری کی ہے، جاری کردہ فہرست کے مطابق 22 مئی کی شام چھ بجے تک ریاست بھر میں کورونا کے پانچ ہزار 735 کیسز درج کیے جا چکے ہیں۔

اتر پردیش میں کورونا کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد کیسز
اتر پردیش میں کورونا کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد کیسز

By

Published : May 23, 2020, 12:29 PM IST

ان میں سے تین ہزار 224 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں، جنہیں اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے، وہیں ریاست بھر میں اب تک کورونا سے 152 اموات ہو چکی ہیں، آگرہ میں سب سے زیادہ 33 اموات ہوئی ہیں، جبکہ مرادآباد میں 11 میں علی گڑھ میں 10 رائے بریلی میں چار، میرٹھ میں دو، کانپور شہر میں نو، بلند شہر اور ہاپوڑ میں ایک ایک۔

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 22 مئی تک ریاست بھر میں پانچ ہزار735 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں، کورونا وائرس اب تک 75 اضلاع میں پھیل چکا ہے، 22 مئی کو کورونا وائرس کے کل 232 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اتر پردیش میں کورونا کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد کیسز
اتر پردیش میں کورونا کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد کیسز

ضلع وا رکورونا کیسز کے اعداد وشمار جو اب تک کے مطابق آگرہ میں 839، کانپور نگر میں 323، میرٹھ 347، لکھنؤ میں 314، گوتم بود نگر میں 253، سہارنپور میں 209، فیروز آباد میں196، غازی آباد میں 317، مراد آباد میں 175، وارانسی میں 133، بلندشہرمیں 103، ہاپوڑ میں 91، علی گڑھ میں 115، متھرا میں 60، رائے بریلی میں 61، بستی میں 120، بجنور میں 65، رام پور میں 111، سدھارتھ نگر میں 75 معاملے درج کیے جا چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details