اردو

urdu

ETV Bharat / city

لکھنو: اردو زبان کے طلبا کے لیے وظیفہ - اردو ادب پر مختلف سمینار

اترپردیش اردو اکیڈمی، اردو زبان کے فروغ کے لیے طلبا کو وظیفہ دے کر حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ طلبا کی مزید دلچسپی اردو زبان میں برقرار رہے۔

اردو زبان کے طلبہ کے لیے وظیفہ :اردو اکادمی لکھنؤ
اردو زبان کے طلبہ کے لیے وظیفہ :اردو اکادمی لکھنؤ

By

Published : Jun 22, 2020, 7:30 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو میں واقع اردو اکیڈمی کا بنیادی مقصد اردو زبان و ادب کو فروغ دینا ہے۔ اس تعلق سے اردو اکیڈمی وقتا فوقتا اردو ادب پر مختلف سیمینار منعقد کراتی ہے۔ ساتھ ہی اکیڈمی اردو زبان کے فروغ کے لیے طلبا کو وظیفہ بھی دیتی ہے۔

اردو زبان کے طلبہ کے لیے وظیفہ :اردو اکادمی لکھنؤ

اردو اکیڈمی کے سپریٹنڈنٹ ذبیح اللہ نے بتایا کہ اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے اکیڈمی درجہ چھ سے پی ایچ ڈی تک سالانہ وظیفہ دے رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اکیڈمی نے 2 ہزار 392 طلبا کے درمیان 80 لاکھ روپے بطور وظیفہ تقسیم کیا۔

اکیڈمی کے سپریٹنڈنٹ نے مزید بتایا کہ 'ہماری کوشش ہے کہ اس بار ڈھائی ہزار طلبا کو وظیفہ میں شامل کریں تاکہ اردو زبان میں ان سبھوں کی دلچسپی بنی رہے۔'

قابل ذکر ہے کہ درجہ چھ سے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کو 2 ہزار 500 روپے سالانہ، درجہ نو سے دسویں جماعت تک کے طلبا کے لیے 3000 روپے سالانہ، درجہ گیارہ سے بارہویں جماعت تک 4000 روپے سالانہ، گریجویشن کے تینوں سال 5000 روپے سالانہ، پوسٹ گریجویشن کے دونوں سال 6000 روپے سالانہ، پی ایچ ڈی کرنے پر 15000 روپے سالانہ دیا جائے گا۔

سپریٹنڈنٹ ذبیح اللہ نے بتایا کہ وظیفہ صرف ان طلبا کے لیے مختص ہے جو اردو مضمون کے ساتھ اول درجہ سے کامیاب ہوئے ہوں اور وظیفہ کے لیے انہوں نے اکیڈمی میں آن لائن فارم بھرا ہو۔

مزید پڑھیں: مودی حکومت وقت کے چیلنجز کا مقابلہ کرے: منموہن سنگھ


انہوں نے بتا یا کہ' اکیڈمی میرٹ کی بنیاد پر وظیفہ دیتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اردو اکیڈمی کا وظیفہ وہ طلبہ بھی حاصل کر سکتے ہیں، جنہیں اپنے اسکول کالج سے وظیفہ پہلے سے مل رہا ہو کیونکہ اکادمی کا وظیفہ اردو زبان کے فروغ کے لئے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details