اردو

urdu

ETV Bharat / city

بلند شہر: شیو مندر احاطے میں سادھوؤں کا گلا ریت کر قتل - پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے

مہاراشٹر کے پال گھر میں دو سادھؤوں کے قتل معاملے پر ابھی ایف آئی آر درج کر ان سبھی کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی بات کی ہی جارہی ہے۔ وہیں ریاست اتر پردیش کے بلند شہر کے انوپ شہر کوتوالی میں پھر دو سادھوؤں کو قتل کرنے کی اطلاع ملی ہے۔

شیو مندر احاطے میں سادھوؤں کا گلا ریت کر قتل
شیو مندر احاطے میں سادھوؤں کا گلا ریت کر قتل

By

Published : Apr 28, 2020, 10:07 AM IST

بتایا جا رہا ہے کہ دونو سادھو شیو مندر کے احاطے میں سوئے ہوئے تھے جن پر اچانک تیز ہتھیار سے حملہ کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق مقامی لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے ملزم کو نشہ کا عادی بتا یا گیا ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے

واضح رہے کہ یہ معاملہ بلند شہر کے انوپ شہر کوتوالی کے گاؤں پیگوونا کا ہے۔ دونوں بابا شیو مندر کی دیکھ بھال کرتے تھے اور ایک پجاری کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔

پیر کی رات دونوں سادھوؤں کو مندر کے احاطے میں تیز ہتھیار سے قتل کر دیا گیا تھا۔ گاؤں والے دوسرے دن جب مندر پہنچے تو انہوں نے سادھوؤں کی خون سے ڈھکی لاشوں کو دیکھ کر افراتفری مچی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details