اترپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے راجستھان کے کوٹا سے اترپردیش کے ضلع آگرہ اور جھانسی تک طلبا کو ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کرنے کیلئے راجستھان ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو 36 لاکھ 36 ہزار 684 روپے کی ادائیگی کی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے پاس بھی اس ادائیگی چیک کی ایک کاپی موجود ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اترپردیش حکومت کو ادائیگی کے لئے راجستھان حکومت کا خط جمعرات کی شام شائع ہوا، لیکن ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بدھ کی رات ہی آئی سی آئی سی آئی بینک کھولواکر یہ ادائیگی راجستھان ٹرانسپورٹ کو کردی۔
لاک ڈاؤن کے دوران اتر پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ذریعے سیکڑوں بسیں چلائی گئیں تاکہ پھنسے طلبا کو اترپردیش واپس لاسکیں۔ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو امید تھی کہ یوپی سے 10 ہزار طلباء ہوسکتے ہیں، لیکن ان بچوں کی تعداد کہیں زیادہ تھی۔ اس کے فورا بعد ہی ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے راجستھان روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی مدد کی۔ راجستھان سے 78 بسیں طلبہ کو لے کر آگرہ اور جھانسی پہنچی۔