ریاستی دارالحکومت لکھنؤ کے کھدرا، ٹھاکر گنج علاقے میں مشتعل مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو آگ کے حوالے کردیا تو پولیس نے حالات کو بگڑتا دیکھ مظاہرین پر لاٹھیاں بھی برسائیں۔ پولیس نے مدھے گنج پولیس اسٹیشن کے کھدرا علاقے میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔
موصول اطلاعات کے مطابق پولیس نے مشتعل مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان آمنے سامنے کی پرتشدد جھڑپ بھی ہوئی۔پولیس نے پریورتن چوک پر احتجاج کے لئے اکٹھا ہونے والے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ پریورتن چوک پر بھی شر پسند عناصر نے کئی گاڑیوں کو آگ کے حوالے کردیا۔ میڈیا کے او بی وین کو بھی آگ کے حوالے کر دیا گیا۔
یوپی: پتھراؤ اور آگزنی، تقریباً دو ہزار افراد حراست میں وہیں نزدیک ہی میں موجود کے ڈی سنگھ بابو میٹرو اسٹیشن کو میٹرو انتظامیہ نے شام پانچ بجے تک کے لیے بند کر دیا۔لکھنؤ کے پریورتن چوک، حضرت گنج اور کھدرا علاقے سے تقریبا 500 افراد کو پولیس نے اپنی حراست میں لیا ہے۔ ریاستی راجدھانی میں متعدد کانگریس لیڈر بشمول کانگریس ریاستی صدر اجے کمار للو کو گاندھی پرتما حضرت گنج علاقے میں اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
سنبھل سے موصول ایک رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے یوپی گورنمنٹ کی بس میں آگ لگا دی جبکہ متعدد دیگر گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کیا۔ مظاہرین نے چودھری سرائے پولیس اسٹیشن میں بھی پتھر بازی کی۔پولیس نےمظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے لاٹھی چارج کیا۔ اسی دوران شدید زخمی شخص کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ ہلاک شدہ کی شناخت اب تک نہیں ہوپائی ہے۔