اردو

urdu

ETV Bharat / city

رام پور میں 16 نئے کورونا کیسز

رام پورمیں کورونا کے مزید 16 کیسز کے ملنے کے بعد ضلع میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 60 ہوگئی ہے۔

_new_corona_cases
کرونا کا قہر

By

Published : Nov 13, 2020, 8:14 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں کورونا مزید 16 نئے کیسز کے ساتھ ہی ضلع میں اس وبا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 60 ہوگئی ہے۔

ضلع میں نئے متاثرہ مریضوں کے ملنے سے یہاں خوف و دہشت کا ماحول قائم ہو گیا ہے ۔ رامپور ضلع میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 نئے کورونا پازٹیو مریضوں کی تصدیق ہو جانے کے بعد کورونا پازٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 60 ہوگئی ہے۔ اس دوران 5 لوگ شفایاب ہونے پر ڈسچارج بھی کئے جا چکے ہیں۔ وہیں اب تک ضلع میں 50 افراد لقمہ اجل بھی بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 نومبر کو جانچ کے لئے 646 سیمپل بھیجے گئے تھے۔ جن میں سے 315 لوگ کی رپورٹ نگیٹیو آئ ہے۔ جبکہ 3 افراد پازیٹیو تصدیق پائےگئےہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details