اردو

urdu

ETV Bharat / city

تبادلے سے ناخوش اساتذہ کا احتجاج - تبادلے سے ناخوش اساتذہ کا احتجاج

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے جونیئر اور پرائمری اسکول کے اساتذہ نے تبادلہ کو غیر قانونی بتاتے ہوئے محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کیا۔

تبادلے سے ناخوش اساتذہ کا احتجاج

By

Published : Jul 16, 2019, 2:37 PM IST

دراصل بارہ بنکی میں تعینات اساتذہ کا توازن بنائے رکھنے کے لیے بی ایس اے نے اساتذہ کے تبادلے کا عمل شروع کیا ہے۔ جس کے تحت ایک اسکول میں تعینات زیادہ اساتذہ کو دوسرے اسکولوں میں تعینات کرنا تھا، لیکن تبادلے کا یہ عمل اساتذہ کو راس نہیں آیا اور محکمہ تعلیم کے خلاف مورچہ کھول دیا۔

متعلقہ ویڈیو

تبادلہ کے تعلق سے اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس میں کئی خامیاں ہیں، ان میں سے ایک یہ کے تبادلہ کے لیے اساتذہ کو جو اطلاع دی گئی ہے وہ جلد بازی میں دی گئی ہے۔ تبادلے کا اطلاع اتوار کے روز 10 بجے واٹس اپ کے ذریعے دیا گیا۔ اساتذہ نے اپنے مطالبات کو لے کر ڈی ایم آفس پہنچے اور ڈی ایم سے تبادلے کے عمل کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

تبادلہ کے اس عمل میں اردو کے اساتذہ کی تعداد کافی ہے، ان کا الزام ہے کہ ان کے تبادلے سے اسکول میں اردو پڑھانے والا کوئی نہیں ہوگا ایسے میں اردو طلبا کے مستقبل کا کیا ہوگا؟۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details