کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان و سابق رکن پارلیمان پی ایل پنیا کا کہنا ہے کہ 'یوپی پولیس بے قابو ہو چکی ہے، پونیا نے مزید کہا کہ 'جس طرح پولیس کارروائی کر رپی ہے، اس سے محسوس ہوتا ہے کہ قانون ختم ہو گیا ہے اور ریاست میں جنگل راج ہے'
'یوپی پولیس بے قابو ہو چکی ہے' - پولیس کی بربریت کے معاملوں پر کانگریس نے شدید نکتہ چینی
کانگریس نے اترپردیش میں کرونا کرفیو کے دوران پولیس پر بربریت کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید نکتہ چینی کی ہے۔
یوپی پولیس بے قابو ہو چکی ہے
انہوں کہا کہ ہر روز میڈیا کے ذریعے ایسے خبری سامنے آرہی ہیں جو تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ایسی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حالات حکومت کے قابو میں نہیں ہیں۔ یوپی میں قانون ختم ہوتا جا رہا ہے اور یہاں جنگل راج ہوگیا ہے. جو جمہوریت کے لئے کافی تشویشناک ہے