ریاست اترپردیش کے ضلع ایٹہ کے کوتوالی نگر علاقے میں ایک پلاٹ پر قبضہ کے سلسلے میں ہوئے پرتشدد معاملے میں پولیس نے 6ملزمین میں سے 4کو گرفتار کیا ہے۔
ایٹہ:خواتین کی پٹائی کرنے والے 4ملزمین گرفتار - چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا
ریاست اتر پردیش میں دو کنبوں کے مابین ہوئے پر تشدد معاملے میں تین خواتین کے شدید زخمی ہونے کے بعد پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ محلہ شری نگر کالونی میں اتوار کی رات دو کنبوں - پریم پال یادو اور مہاویر یادو - کے درمیان ایک پلاٹ پر قبضے کے سلسلے میں مارپیٹ ہوگئی تھی۔ اس مارپیٹ میں فریقین سے تین خواتین شدید طور پر زخمی ہوگئی تھیں، جن میں ایک ٹیچر ببیتا کماری ان کی ماں اور بہن بھی شامل ہیں۔
اس معاملے میں موصول تحریری شکایت کی بنیاد پر تھانہ کوتوالی نگر پر چھ (6) نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر دو کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔