چار روز سے جاری اس مقابلے میں اترپردیش کے تمام 11 ڈویژن کے تیرندازوں نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ آخری دن اے ڈی جی رولس اینڈ مینوالس چندر پرکاش نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کامیاب کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔
غور طلب ہے کہ ساتویں آرچری مقابلے کا افتتاح 19 اکتوبر کو ہوا تھا، اس مقابلے میں ریاست کے تمام 11 ڈیویژن سے 150 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ گرلز زمرے میں پریاگ راج زون پہلے درجے پر جبکہ میرٹھ زون نے دوسرے پائے دان پر بازی ماری۔