اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوپی پولیس پراحتجاج پر بیٹھی خواتین سے کمبل چھینے کا الزام - لکھنؤ مظاہرے کی خبر

اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف دھرنے پر بیٹھیں خواتین کو اس وقت بڑی پریشانی سے دو چار ہونا پڑا، جب رات 12 بجے کے قریب پولیس نے ان سے کمبل، چٹائی اور کھانے پینے کی چیزیں ضبط کر لیں۔

UP police accused of robbing women of blankets
یوپی پولیس پراحتجاج پر بیٹھی خواتین سے کمبل چھینے کا الزام

By

Published : Jan 19, 2020, 11:55 AM IST

واضح رہے کہ لکھنؤ میں گذشتہ دو روز مسلسل بارش ہوئی، جس وجہ سے موسم زیادہ سرد ہو گیا، باوجود اس کے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خواتین کا جذبہ کم نہ ہوا۔

یوپی پولیس پراحتجاج پر بیٹھی خواتین سے کمبل چھینے کا الزام

کل مظاہرے پر خواتین کا دوسرا دن تھا۔ خواتین کے مطابق پہلے تو سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن اچانک رات میں پولیس نے اپنی بربریت دکھاتے ہوئے ان کے بچوں کے ساتھ شدید سردی میں رات گزارنے پر مجبور کر دیا۔

اتنا سب ہونے کے بعد بھی خواتین کا جوش و جذبہ کم نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ پولیس نے صرف خواتین اور چھوٹے بچّوں کو ہی احتجاج میں شامل ہونے کی اجازت دی ہے۔

وہاں پر کسی نوجوان لڑکوں اور مرد حضرات کو نہیں جانے دیا جا رہا۔ بات چیت کے دوران خواتین نے بھی یہی کہا کہ ہم اس احتجاج میں کسی قسم کا تشدّد نہیں چاہتیں۔ بہتر ہوگا کہ صرف خواتین ہی شامل رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details