اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی نے کلدیپ سینگر کی بیوی کو بنایا امیدوار - سنگیتا سنیگر اناؤ سے پہلے بھی ضلع پنچایت

اترپردیش ضلع پنچایت انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے بی جے پی نے جمعرات کے روز امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا، اس فہرست میں کلدیپ سنگر کی بیوی کے نام بھی شامل ہے جو سرخیوں میں ہیں۔

UP Panchayat Elections: BJP Gives Ticket To Unnao Rape Convict Kuldeep Sengar's Wife
UP Panchayat Elections: BJP Gives Ticket To Unnao Rape Convict Kuldeep Sengar's Wife

By

Published : Apr 9, 2021, 5:53 PM IST

اترپردیش کے ضلع اناؤ میں جنسی زیادی کے پاداش اور متاثرہ کے والد کے قتل کے کیس میں سزا یافتہ سابق بی جے پی رکن اسمبلی کی بیوی کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے فتح پور۔ 84 سے ضلع پنچایت رکن کا امیدوار بنایا ہے۔

جنسی زیادتی کا قصور وار پائے جانے کے بعد بی جے پی سے اخراج شدہ کلدیپ سینگر کی بیوی موجودہ وقت میں ضلع پنچایت صدر ہیں۔ اور بی جے پی نے ایک بار پھر سنگیتا سینگر کو میدان میں اتارا ہے۔ بانگر مئو سے مختلف پارٹیوں سے چار بار کے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ سینگر کی بیوی اناؤ کے فتح پور۔84 سے ضلع پنچایت رکن کو انتخاب لڑیں گی۔ ان کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر بی جے پی لیڈر دوبے سور نے مخالفت بھی کی ہے۔

بی جے پی اترپردیش میں جمعرات کو تیسرے مرحلے کے ضلع پنچایت انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ اس فہرست میں سنگیتا سینگر کا نام دیکھتے ہی سبھی حیران ہوگئے۔ ایسے میں متازع کلدیپ سنگھ سینگر کی بیوی کو ٹکٹ دے کر اپوزیشن کو موقع دیا ہے۔

پارٹی نے سنگیتا کو اناو میں ضلع پنچایت رکن کا امیدوار بنایا ہے۔ سنگیتا سنیگر اناؤ سے پہلے بھی ضلع پنچایت صدر تھیں۔ بی جے پی نے انہیں دوبارہ ٹکٹ دیا ہے۔سنگیتا کو اناو کے فتح پور۔84 سوم سے ٹکٹ دیاگیا ہے۔ اناؤ میں تیسرے مرحلے یعنی 24 اپریل کو انتخاب ہون گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details