اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا کے سبب پنچایتی انتخابات موخر ہوسکتے ہیں

کورونا وبا کی وجہ سے اترپردیش میں سال کے آخر تک ہونے والے پنچایتی انتخابات اگلے چھ مہینوں تک مؤخر ہوسکتے ہیں۔

up panchayat elections could be delayed due to Corona
کورونا کے سبب پنچایتی انتخابات موخر ہوسکتے ہیں

By

Published : Aug 26, 2020, 6:04 PM IST

ریاست اترپردیش میں پنچایتوں کی میعاد کار 25دسمبر کو مکمل ہورہی ہے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے سال کے آخر تک انتخابات کرا پانا الیکشن کمیشن کو مشکل لگ رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے یکم ستمبر سے ووٹر فہرست نظر ثانی سے متعلق کام جاری کرنے کا حکم دیا تھا لیکن جمعہ کو اسے واپس لے لیا گیا، اس بارے میں کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ خط غلطی سے جاری ہوگیا ہے۔

محکمہ پنچایتی راج کے ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے انتخابی عمل ابھی شروع نہیں کیا ہے۔ کاروائی شروع ہونے کے بعد کم سے کم چھ مہینوں کا وقت لگتا ہے جس میں ووٹر فہرست کی نظر ثانی، محفوظ سیٹوں اور انتخابی حلقوں کی نئی حد بندی جیسے کئی امور پر کام کرنا پڑتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 25دسمبر کو گرام پردھان اور ضلع پنچایت کا میعاد کار ختم ہورہا ہے جس کے بعد مقامی افسران انتظامی امور اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے اور پنچایتی راج سسٹم کو چلائیں گے، وہیں ادھر اپوزیشن نے پنچایت انتخابات موخر کرنے کے امکانات پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بہار اسمبلی انتخابات نومبر میں ہوسکتے ہیں تو یہاں دسمبر میں پنچایتی انتخابات کرانے میں کیا دقت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details