اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ہم مانٹیسری اسکولوں کی نقل نہیں کرنا چاہتے' - اکھل بھارتی ودیارتھی پریشد کی جانب سے ایک تقریب

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اکھل بھارتی ودیارتھی پریشد کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں محکمہ بیسک تعلیم کے وزیر مملکت آزاد چارج ستیش دیویدی نے کہا کہ ہم منٹیسری اسکول کی نقل نہیں کرنا چاہتے۔

ستیش دیویدی

By

Published : Nov 7, 2019, 4:36 PM IST

انہوں نے کہا ہے کہ اتر پردیش حکومت کے پاس بہتر انفراسٹرکچر اور اہل ٹیچر ہیں جن کے دم پر ہم اپنے اسکولوں کو سب کے لئے مثال بنانا چاہتے ہی۔

ستیش دیویدی

ستیش دویدی نے تقریب میں شرکت کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کی۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں مانٹیسری اسکولوں کی نقل نہیں کرنی ہے۔ ہم بیسک تعلیم کے میعار کو درست کرنے کے لئے انگلش میڈیم اسکول کھول رہے ہیں۔ طلبہ کو بہتر ماحول دینے کے لئے اسکولوں میں کرسی میز اور طلبہ کو جوتے موزے تقسیم کئے جا رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی وجہ سے بیسک تعلیم کی یہ حالت ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آنے والے وقت میں ہم بیسک اسکولوں کو مثال بناکر پیش کریں گے۔

اساتذہ کی تقرری اور ٹی ای ٹی میں تاخیر کے سوال پر انہوں نے عدالت میں معاملہ ہونے کی بات کہی اور ٹی ای ٹی کے لئے کہا کہ 22 نومبر کو ٹی ای ٹی امتحان ہونے والا ہے۔

پریرنا ایپ نافذ نہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے اسے دو مرحلوں میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں اسے ٹیچرس کی خواہش پر مبنی کیا تھا، تاکہ اس کے ڈرا بیک مل سکیں انہوں نے کہا تمام اسکولوں میں ٹیبلیٹ مہیہ کرانے کے بعد آنے والے کچھ دنوں میں پریرنا ایپ پابندی کے ساتھ نافذ کرایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details