اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوپی میں ایک اور پھیر بدل، 8 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ - Major administrative reshuffle

لکھنؤ کے چیف ڈیولپمنٹ افسر پربھاس کمار کو پرتاپ گڑھ بھیجا گیا ہے جبکہ پرتاپ گڑھ کے سی ڈی او اشونی کمار پانڈے لکھنو میں یہ ذمہ داری ادا کریں گے۔

Yogi
Yogi

By

Published : Jun 5, 2021, 10:07 PM IST

اترپردیش کی یوگی حکومت نے جمعہ کی دیر رات اپنے ایک اور بڑ ے انتظامیہ فیصلے میں 8 آئی اے افسران کا تبادلہ کردیا جن میں تین ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بشمول پریاگ راج، بہرائچ اور کوشامبی بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں دو اضلاع میں چیف ڈیولپمنٹ افسر کی تعیناتی کی گئی ہے۔

اس سے قبل جمعرات کی دیر رات ریاستی حکومت نے 18 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیا تھا جن میں 6 اضلاع اور دو ڈویژن کےڈی ایم شامل تھے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری تبادلہ فہرست کے مطابق پرتاپ گڑھ کے ڈی ایم بھانو چندرا کو یوپی رورل روڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی (یو پی آر آر ڈی اے) کا چیف ایگزکٹیو افسر بنایا گیا ہے۔ اور سنجے کمار کھتری جو جل نگم کے جوائنٹ ڈائرکٹر تھے وہ پریاگ راج کے ڈی ایم ہونگے۔

یوپی آر آر ڈی اے کے چیف ایگزکٹیو افسر سجیت کمار و کوشامی کا ڈی ایم بنایا گیا ہے جبکہ موجودہ ڈی ایم امت کمار کو جل نگم کے جوائنٹ ڈائرکٹر کے ساتھ اسپیشل سکریٹری اربن ڈیولپمنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وہیں کلچر کے اسپیشل سکریٹری دنیش چندرا کو بہرائچ کا ڈی ایم بنایا گیا ہے جو کہ شنبھو کمار کی جگہ لیں گے او ر مسٹر کمار اب سیکنڈری ایجوکیشن کے اسپیشل سکریٹری ہونگے۔

لکھنو کے چیف ڈیولپمنٹ افسر پربھاس کمار پرتاپ گڑھ بھیجا گیا ہے جبکہ پرتاپ گڑھ کے سی ڈی او اشونی کمار پانڈے لکھنو میں یہ ذمہ داری اداکریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details