اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی : ٹی بی مرض کے خلاف مہم 2 جنوری سے - علامتیں بتا کر ان کے بلغم کا نمونہ لیں گی

ملک کو ٹی بی جیسی خطرناک بیماری سے پاک کرانے کے مقصد سے ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع سمیت تمام اضلاع میں دوسرے مرحلے کی ٹی بی مریض تلاشی مہم 2 جنوری سے 12 جنوری شروع ہو گی۔

up govt will launch Campaign against  tv illness
up govt will launch Campaign against tv illness

By

Published : Jan 1, 2021, 11:01 PM IST

اس مہم کے لیے ضلع کے تمام بلاکس میں نشان دہی کی جا چکی ہے، یہ 20 فیصدی ہائی رسک آبادی والے علاقے میں چلایا جائے گا۔ اس مہم میں 1،44،510 گھروں کو کور کیا جائے گا۔ اس میں کل 274 ٹیم لگائی گئی ہیں۔ فی ٹیم میں 3 رکن ہوں گے۔

ویڈیو

ان تمام ٹیموں کی نگرانی کے لیے 59 سپروائزر اور 16 سی ایم ایس تعینات رہیں گے۔ یہ ٹیمیں ہائی رسک والی آبادیوں میں جا کر وہاں کے لوگوں سے ٹی بی کی علامتیں بتا کر ان کے بلغم کا نمونہ لیں گی۔'

جانچ میں اگر وہ ٹی بی کے مریض پائے جاتے ہیں تو ان کا مفت علاج اور نشچئے پوشن اسکیم کے تحت مالی مدد دی جائے گی'۔

خبروں کے مطابق اب تک ضلع میں 2384 افراد کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں، اور ان میں سے 550 ٹی بی کے مریض ملے ہیں۔

ضلع ٹی بی افسر اے کے ورما کے مطابق نشچئے پوشن اسکیم کے اپریل 2018 سے اب تک 11،400 مریضوں کو 3،42 لاکھ کی رقم ادا کی جا چکی ہے۔ اس کے ایک مریض کو 54،00 روپے سالانہ دئے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی بی کے سب سے زیادہ مریض فطحپود بلاک میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details