مذکورہ ورکشاپ کا انعقاد 22 جون کو بارہ بنکی کے بہار سنگم سنگیت پربھاگ پیر بٹاون محلہ میں ہوا اور جمعہ 5 جولائی کو بارہ بنکی کے مونسپل کارپوریشن آڈیٹوریم میں اس کا اختتامی پروگرام منعقد کیا گیا۔
کلاسیکل موسیقی کو زندہ کرنے کی منفرد پہل - Up govt try to promote classical music and cultural traditions
ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں محکمہ ثقافت کی جانب سے قدیم موسیقی (کلاسیک موسیقی) کے تحفظ کے لیے 14 روزہ وکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تقریباً 80 طلبہ نے حصہ لیا اور قدیم موسیقی کی یاد کو ایک بار پھر تازہ کردیا۔ ورکشاپ میں کجری، ٹھمری، گنیش وندنا اور مختلف اقسام کی موسیقی اور رقص پر لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔
![کلاسیکل موسیقی کو زندہ کرنے کی منفرد پہل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-3780840-424-3780840-1562598424376.jpg)
کلاسیک موسیقی کو زندہ کرنے کی منفرد پہل
کلاسیک موسیقی
دراصل ریاستی حکومت کی کوشش ہے کہ اپنے تہذیب و ثقافت کا تحفظ ہو اور اپنی ثقافت سے عوام کور روبرو کیا جا سکے، اس کے تحت پوری ریاست میں اس قسم کے ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تا کہ قدیم موسیقی کو دوبارہ زندہ کیا جاسکے۔
TAGGED:
old music news