ریاست اترپردیش حکومت نے منریگا مزدوروں کو ایک ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تھا، تاکہ مزدوروں کی پریشانیوں کو کم کیا جاسکے۔اس حقیقت کو جاننے کے لئے ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے ترقیاتی بلاک کے گرام پنچایت ٹانڈا کے رام پور کالا علاقے میں پہنچی جہاں سیکڑوں مزدور تالاب کھدائی کا کام کر رہے تھے۔
اترپردیش: مزدوروں کو ہزار روپے دینے کے صرف وعدے، یا کچھ ارادے بھی - جھوٹے وعدے یوپی حکومت کے
لاک ڈاؤن میں پریشانیوں کا سامنا کرنے والے مزدوروں کو ریلیف دینے کے لئے اتر پردیش حکومت نے کئی بڑے اعلانات کیے ہیں۔ اس کے تحت حکومت نے منریگا جاب کارڈ رکھنے والے کارکنوں کے کھاتوں میں ایک ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن حقیقت میں یہ رقم مزدوروں تک اب تک نہیں پہنچے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب ان مزدوروں سے بات کی جس سے پتہ چلا کہ ان حالات کے پیش نظر یوپی حکومت کے ذریعے ایک ہزار روپے دینے کے وعدے اب بھی ادھورے ہیں اب تک بیشتر مزدوروں کے کھاتے میں وہ رقم نہیں پہنچے ہیں۔
ان میں سے کچھ منریگاجاب کارڈ ہولڈرز ایسے ہیں جنہیں چار برس سے کوئی کام ہی نہیں ملا ہے ۔ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بیشتر مزدوروں نے کہا کہ حکومت نے اعلان کیا ہے، لیکن ان کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم اب تک نہیں آئی ہے۔ جبکہ ہمارا کارڈ بھی جاری ہے۔ ہم لوگوں نے متعدد بار بینک کا چکر لگایا ہے ، لیکن ابھی تک رقم اکاؤنٹ میں نہیں آئی ہے۔