اتر پردیش حکومت مشن روزگار کے تحت آنے والے وقت میں تین لاکھ نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرائے گی ۔
یوپی حکومت تین لاکھ نوجوانوں کو ملازمت دے گی - up news
سرکاری ترجمان نے بدھ کے روز بتایاکہ ریاستی حکومت نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر سرکاری نوکریاں دستیاب کرارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی
سرکاری ترجمان نے بدھ کے روز بتایاکہ ریاستی حکومت نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر سرکاری نوکریاں دستیاب کرارہی ہے۔ موجودہ ریاستی حکومت نے اب تک تین لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو ملازمت دی ہے۔ تمام بھرتیاں منصفانہ اور شفاف طریقے سے کی گئی ہیں۔
آنے والے وقت میں ، مشن روزگارکے تحت مزید تین لاکھ نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔