اردو

urdu

ETV Bharat / city

حکومت سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی: یوگی - متعدی امراض

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ان کی حکومت سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔

حکومت سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی: یوگی
حکومت سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی: یوگی

By

Published : Aug 10, 2021, 8:35 PM IST

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی معائنہ کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ہر دو تین سال میں ہمیر پور میں آنے والے سیلاب کو روکنے کے لئے محکمہ سینچائی کو پروجکٹ بنانے کو کہا گیا ہے۔ ضلع میں 90گاؤں سیلاب سے متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ’’راجستھان سے زیادہ پانی چھوڑے جانے سے سیلاب کا اثر ضلع میں آ گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ پہلے سے ہی آفت راحت فنڈ سے متاثرین کو انتظامیہ کی ذریعہ مدد کی جا رہی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب ختم ہونے کے بعد متعدی امراض کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگا، اس کے لئے پہلے سے ہی بچاؤ کی تراکب کر لی گئی ہیں۔ کسی بھی سیلاب متاثر کو کوئی بھی تکلیف نہیں ہونے دی جائے گی۔

مزید پڑھیں؛ بدایوں: حکومت کے دعوے زمینی حقیقت سے بہت دور

اس سے پہلے وزیر اعلیٰ نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ سبھی کو گاڑی سے راحت کیمپوں میں پہنچایا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ کا پروگرام شہر سے ایک کلو میٹر دور سیلاب راحت کیمپ ڈگر کالج کچھے چھا میں رکھا گیا تھا لیکن اچانک پروگرام بدل کر ہمیر پور کلکٹریٹ میں رکھا گیا جس سے سینکڑوں متاثرین اپنی بات وزیر اعلی کے سامنے نہیں رکھ سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details