اردو

urdu

ETV Bharat / city

'اترپردیش حکومت اتراکھنڈ متاثرین کے ساتھ ہے'

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 'ریاستی حکومت اتراکھنڈ کے ضلع چمولی کے متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہے'۔

up government is with the Uttarakhand victims
'اترپردیش حکومت اتراکھنڈ متاثرین کے ساتھ ہے'

By

Published : Feb 9, 2021, 4:57 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت متاثرین کو ہر ممکن راحت دستیاب کرانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے افسران کو متاثرہ افراد کی ہرطرح سے مدد کرنے کی ہدایت دی ہے۔'

وزیر اعلی یوگی نے اتراکھنڈ حکومت کے افسران سے رابطہ کر کے اس آفت میں زخمی ریاستی باشندوں کے علاج کے انتظام کو یقینی بنائے جانے کو کہا ساتھ ہی اتراکھنڈ سانحہ میں ہلاک ہونے والے متاثرین کے اہل خانہ کو متعلقہ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ مالی تعاون و دیگر راحت دستیاب کرائے جانے کی بات کہی'۔

ہلاک شدہ افراد کے جسد خاکی کو واپس لانے کے لئے کنبے کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ یقینی بنایا جائے کہ متاثرہ کنبوں کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ ہو'۔

مزید پڑھیں:جھوٹے ثابت ہونے پر مجھے پھانسی دے دی جائے: انصار احمد قاسمی

قابل ذکر ہے کہ 7 فروری کو اتراکھنڈ میں نندا دیوی گلیشیئر کے ایک حصے کے ٹوٹ کر رشی گنگا ندی پر بنے پاور پروجیکٹ ڈیم پر گرنے سے الک نندا ندی کی آبی سطح میں اچانک اضافہ ہوگیا تھا اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔ اس حادثے میں اترپردیش کے بھی کئی شہری لاپتہ ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details