ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں فلیٹ ریٹ کے بجائے بُنکروں سے میٹر ریڈنگ کے ذریعے بجلی بل وصول کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی بنکر ایک دفعہ پھر متحرک ہو گئے اور اسی کے پیش نظر ریاست کے تمام اضلاع سمیت بارہ بنکی کے زیدپور قصبے میں بنکروں نے احتجاج کیا۔
بنکر ادھیکار سنگٹھن کی اپیل پر بنکروں نے بارہ بنکی میں احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کے حوالے سے ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔
قابل غور ہو کہ ریاست اتر پردیش کی حکومت نے رواں برس جنوری ماہ سے پاورلوم کا بجلی بل 80 روپئے فلیٹ لینے کے بجائے میٹر ریڈنگ کے مطابق لینے کا فیصلہ کیا تھا، اس کے بعد بنکر اس فیصلے کے بعد متحرک ہو گئے تھے اور احتجاج اور تحریک کے بعد حکومت نے اس جانب کوئی فیصلہ نہیں لیا۔