اترپردیش میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کے جی ایم یو نے 1239 کورونا نمونوں کی جانچ کی۔ جس میں 25 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔
اترپردیش: کورونا وائرس کے 25 مریضوں کی تصدیق یہ تمام مریض اترپردیش کے مختلف اضلاع سے آئے ہیں، ان سب کے نمونے گزشتہ دنوں کے جی ایم یو میں اضلاع کے ذریعہ بھیجے گئے تھے، اس کے بعد اب ان میں سے 25 نمونے کورونا مثبت آئے ہیں۔
مثبت آنے والوں میں بارہ بنکی سے دو ، ایودھیا سے دو ، قنوج سے تین ، ہردوئی سے تین ، سنبھل سے چھ، مراد آباد سے نو مریض شامل ہیں۔
اس کے بعد ایودھیا، ہردوئی، قنوج، بارہ بنکی، سنبھل، مراد آباد میں ریڈ زون کو یقینی بنایا گیا ہے۔ کورونا کے تمام مریضوں کو لیول-1 کووڈ-19 ہسپتال میں داخل کر ان کا علاج کیا جارہا ہے۔
ان تمام مریضوں کی آمد کے بعد اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 7016 تک جا پہنچی ہے۔ ریاست بھر میں کوارنٹائن مریضوں کی تعداد 8454 ہے۔ اس کے ساتھ ریاست میں آئسولیشن پر 2948 مریض داخل ہوئے ہیں۔ جبکہ 3991 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اتر پردیش میں کورونا سے 182 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔