ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی نے جالون کے لاڈپور دیوار میں زیر تعمیر بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کے پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ ایکسپریس وے اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ حکومت کی نیک نیتی اور کام کے تئیں مضبوط قوت ارادی و جذبے کا سنگم ہو تو ترقی کا کام بہت تیزی سے آگے بڑھ جاتے ہیں۔
انہوں نے اترپردیش ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران سے کہا ’بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا تقریبا 50فیصدی کام پورا ہو چکا ہے، ہمارا ہدف ہے کہ اس ایکسپریس کا کام نومبر تک پورا ہوجائے، تعمیر کی کوالٹی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ کے کسانوں نے ایکسپریس کے لیے اپنی زمین دینے کے ساتھ ہی ہر سطح پر پورا تعاون کیا، اس کے لیے وہ شکریہ کے مستحق ہیں، بندیل کھنڈ ایکسپریس پورے بندیل کھنڈ علاقے کے لیے ترقی کے نئے راستے کو کھولے گا۔