لکھنو: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ نے مالی برس 2021-22 کو غریب، مزدور، کسان، نوجوان اور خواتین سمیت سماج کے ہر طبقے کے جذبات کی نمائندگی کرنے والا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ بحران کے درمیان یہ بجٹ ریاست میں نئی امید، نئی توانائی اور ترقی کو نئی پرواز دینے میں مدد فراہم کرے گا۔
یوگی نے اسمبلی کے تلک ہال میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بجٹ ' سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواش' کے جذبے سے سرشار ہے جو ریاست کے 24 کروڑ عوام کے جذبات کی نمائندگی کرتا ہے۔ بجٹ میں ہر گھر کو نل، ہر گھر میں بجلی ہر گھیت کو پانی اور ہر ہاتھ کو کام دینے کے عزم کو اپنے اندرے سموئے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ہر گاؤں میں گرام بیت الخلاء، کامن سروس سینٹر، بی سی ساکھی کے ذریعہ دور دراز کے علاقوں کو بینکنگ سسٹم سے جوڑے گا۔ کمیونٹی بیت الخلاء میں خواتین کو روزگار جیسی کوششوں سے نہ صرف خواتین کو بااختیار اور خودکفالت کو نیا آیام ملے گا بلکہ ہر گاوں کو ڈیجیٹل بنانے کی سمت میں اہم کردار نبھائیں گے۔