اردو

urdu

شیو پال یادو کی رکنیت رد کرنے کی درخواست واپس

اتر پردشی اسمبلی اسپیکر نے شیو پال یادو کے خلاف دی گئی درخواست کو واپس لینے کی اجازت دے دی ہے، شیو پال یادو کی اسمبلی رکنیت رد کرنے والی درخواست کو واپس لینے کے لیے سماج وادی پارٹی نے اسپیکر سے درخواست کی تھی۔

By

Published : May 29, 2020, 12:16 PM IST

Published : May 29, 2020, 12:16 PM IST

شیو پال یادو کی رکنیت رد کرنے کی درخواست واپس
شیو پال یادو کی رکنیت رد کرنے کی درخواست واپس

سماج وادی پارٹی نے پارٹی کے رکن اسمبلی شیوپال سنگھ یادو کی کی رکنیت رد کرنے کی درخواست واپس لے لیا ہے، پارٹی نے چار ستمبر 2019 کو شیوپال سنگھ یادو کی رکنیت رد کرنے اور انہیں نااہل قرار دینے کے لیے اسمبلی کے اسپیکر ہردے نارائن دکشت سے درخواست کی تھی۔

اس سلسلے میں اسمبلی اسپیکر ہردے نارائن دیکشت نے کہا کہ 'سماج وادی پارٹی نے چار ستمبر 2019 کو پارٹی کے رکن اسمبلی شیوپال سنگھ یادو کی رکنیت کو رد کرنے کے لئے مجھ سے درخواست کی تھی، پارٹی کے رہنما رام گووند چودھری نے بعد میں اس درخواست کو واپس لینے کے لیے 23 مارچ کو درخواست دی تھی جسے میں منظور کر لیا ہے'۔

اسپیکر نے بدھ کے روز اپنے فیصلے میں کہا 'دستاویزات کے پیش نظر میں چودھری کی درخواست واپس لینے کی اپیل کو منظور کرتا ہوں'۔

سماج وادی پارٹی کے ایک سینیئر رہنما نے کہا کہ 'ہماری پارٹی کے صدر کا موقف ہے کہ پارٹی نا اہلی کی کارروائی کے ساتھ آگے نہیں بڑھے گی، بلکہ ریاست کی عوام خود اپنی قسمت کا فیصلہ کریں گی'۔

انہوں نے شیو پال یادو کے پارٹی میں دوبارہ آنے کی بات کی تردید کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا ہے'۔

سماج وادی پارٹی کے صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ 'ان کی پارٹی شیوپال یادو کی رکنیت رد کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالے گی'۔

اکھلیش یادو کے باغی چچا شیوپال یادو سنہ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں جسونت نگر نشست سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، بعد میں انہوں نے ایک نئی پارٹی پراگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) تشکیل دی اور فیروز آباد حلقے سے حالیہ لوک سبھا کا انتخاب میں حصہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details