اترپردیش قانون ساز کونسل میں اہم اپوزیشن سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ارکان کے ویل میں آکر نعرے بازی اور ہنگامے کے درمیان آج ایوان کی کارروائی تین بجے ملتوی کردی۔
بدھ کو ایوان کی کارروائی دوپہر گیارہ بجے شروع ہوتے ہی ایس پی ارکان شور شرابہ اور نعرے بازی کرتے ہوئے ویل میں آگئے۔ اسپیکر کنور مانویندر نے شور شرابے کے درمیان کاموں کو نپٹاکر سوالوں کے جواب دینے کے لئے متعلقہ وزیر کو کھڑا کیا۔ اس دوران بی ایس پی اور کانگریس کے ارکان بھی اپنی نشست پر کھڑے ہوکر ایس پی کی حمایت کرتے نظر آئے۔