اردو

urdu

ETV Bharat / city

UP Assembly Election 2nd Phase: اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور بہو سدریٰ ادیب نے کیا کہا؟

سماجوادی پارٹی کے امیدوار اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور بہو سدریٰ ادیب نے کہا کہ گزشتہ انتخاب کے مقابلے میں اس مرتبہ رامپور کے لوگ اعظم خاں اور عبداللہ اعظم کو زیادہ ووٹ دیں گے کیونکہ لوگ اپنے اوپر ہوئے ظلم کا بدلہ ووٹ کے ذریعہ لے رہے ہیں۔ UP Assembly Election 2nd Phase

اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ
اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ

By

Published : Feb 14, 2022, 7:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں دوسرے مرحلے کے تحت جاری پولنگ میں سماجوادی پارٹی کے امیدوار اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ Azam Khan's wife Dr. Tazeen Fatima اور بہو سدریٰ ادیب نے حق رائے دہی کا استعمال اپنے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ رضا پی جی کالج میں کیا۔ UP Assembly Election 2nd Phase

اس موقع پر ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے کہا کہ پہلے سے کہیں زیادہ لوگ اعظم خاں کی حمایت میں ووٹ کر رہے ہیں اور اترپردیش میں سماجوادی پارٹی 10 مارچ کو حکومت قائم کرنے جا رہی ہے، لوگ اپنے اوپر ہوئے ظلم کا بدلہ ووٹ کے ذریعہ لے رہے ہیں۔

اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ

اس دوران انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے اوپر ہوئے ظلم کا بدلہ ووٹ کے ذریعہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں ایک مرتبہ پھر سماجوادی پارٹی کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ اعظم خاں کی غیر موجودگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اکیلی نہیں ہوں میرے ساتھ میرا اللہ ہے۔

تزئین فاطمہ نے کہا کہ موجودہ یوگی حکومت کی عوام مخالف پالیسوں سے لوگ تنگ آ چکے ہیں اور ترقیاتی کاموں میں یقین رکھنے والی سماجوادی پارٹی پر اعتماد ظاہر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے کہیں زیادہ رامپور کے لوگ اعظم خاں اور عبداللہ اعظم کو ووٹ دیں گے۔

اس موقع پر اعظم خاں کی اہلیہ نے اعظم خاں پر عائد مقدمات سے متعلق کہا کہا کہ کیا 9 مرتبہ کا ممبر اسمبلی، چار مرتبہ کا وزیر کسی کی بکریاں، بھیسیں یا کتابیں چوری کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ شرم آنی چاہیے ایسے جھوٹے الزامات عائد کرانے والے لوگوں کو۔

وہیں اعظم خاں کی بہو سدریٰ ادیب نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت Exclusive Interview of Sidra Adib میں کہا کہ اعظم خاں کا سیاسی سفر 40 برس قدیم کا ہے اور وہ اس مرتبہ بھی اچھے ووٹوں سے فتح یاب ہوں گے۔

اعظم خاں کی بہو سدریٰ ادیب

انھوں نے مزید کہا کہ وہ 9 مرتبہ کے ممبر اسمبلی اور موجودہ رکن پارلیمان ہیں اعظم خاں بھلے ہی جیل میں ہیں لیکن ان کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی ہے بلکہ مزید اضافہ ہوا ہے۔

اعظم خاں کی غیر موجودگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اعظم خاں یہاں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خاں پہلے سے کہیں زیادہ ووٹوں سے فتح یاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ رامپور شہر اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار اور قدآور رہنما و رکن پارلیمان اعظم خاں گزشتہ دو برس سے سیتاپور جیل میں قید ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details