ریاست اترپردیش کے محکمہ صحت کے 108 اور 102 ایمبولینس ملازمین یونین نے جنوری سے تنخواہ نہ ملنے اور حفاظت کے لیے سامان نہ ملنے کی شکایت کی ہے۔
ایمبولینس ملازمین نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو وہ ہڑتال پر جائیں گے اتر پردیش میں 102 اور 108 کی ایمرجنسی ایمبولینس سروس نجی کمپنی 'جی وی کے' یوپی حکومت کے ماتحت ہے، اس میں تقریبا 17 ہزار ملازمین ہیں ، جن میں ایمبولینس ڈرائیور ، ایمرجنسی ٹیکنیشین شامل ہیں۔
ریاست بھر میں تقریبا چار ہزار سے زائد ایمبولینسیز ہیں، اور ان ایمبولینس کے ملازم نجی کمپنی جي وي كے کے ساتھ معاہدہ پر ہیں، اب اس کمپنی کا کہنا ہے کہ كوروناوائرس جیسی وبا میں کام کرنے پر ہمارے مطالبات کو پورا کیا جائے۔