ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں حکومت کی جانب سے نافذ ان لاک 5 کی گائیڈلائن پر عمل کرتے ہوئے دینی مدارس میں دوبارہ سے تعلیمی نظام بحال ہو نے کے امکانات ہیں۔
حکومتی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے مدارس انتظامیہ کی جانب سے یہ باتیں بھی کہی گئی ہیں کہ' مدارس میں انہی طلبا کو تعلیم کے لیے اجازت دی جائے گی جن کے والدین بچوں کو مدرسہ بھیجنے کے لئے راضی ہوں گے'۔
ان احکامات کے پیش نظر 18 اکتوبر کو شہر میں واقع مختلف مدارس انتظامیہ اور بچوں کے والدین کے مابین ایک میٹنگ ہوئی اور والدین سے راضی نامہ پر دستخط کرائے گئے۔ اسی ضمن میں ضلع کے شہر بارہ بنکی میں واقع مدرسہ عربیہ حنیف العلوم کے درجہ 9 تا 12 تک کے تمام طلبا و طالبات کے والدین کو حکومتی گائیڈلائن سے واقف کرایا گیا۔ مزید انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو ماسک لگوا کر مدرسہ بھیجیں اور ان کی صحت کا مکمل خیال رکھیں۔