اردو

urdu

ETV Bharat / city

'جامعہ فائرنگ کی جانچ کی جائے' - بی ایس پی لیڈر

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے دہلی کے جامعہ علاقے میں ایک نوجوان کے ذریعہ فائرنگ کرنے کے واقعہ کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

'جامعہ فائرنگ کی جانچ کی جائے'
'جامعہ فائرنگ کی جانچ کی جائے'

By

Published : Jan 30, 2020, 11:18 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:25 PM IST

محترمہ مایاوتی نے آج دیر شام ٹویٹر پر کہا کہ یہ واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ مرکزی حکومت کو اسے سنجیدگی سے لینا چاہئے اور اس کی مکمل طور سے جانچ ہونی چاہئے۔

بی ایس پی لیڈر نے کہا، "جامعہ میں فائرنگ کا یہ واقعہ افسوسناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ بی ایس پی لیڈر نے مرکز کی حکومت سے اس واقعہ کو انتہائی سنجیدگی سے لینے کی مانگ کی "

واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے جمعرات کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ جانے کےلیے جیسے ہی مارچ نکالا کیمپس سے چند قدم کے فاصلہ پر پولیس کے سامنے اچانک ایک شخص پستول لہراتے ہوئے آیا اور بھیڑ پر گولی چلادی جس سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا تھا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 2:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details