بارہ بنکی میں اعظم خان کے حامی سفید کپڑوں میں ملبوس تھے اور اپنے جسم پر 'رلیز اعظم خاں' کا اسٹیکر لگوائے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ وہ ہاتھوں میں اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو رہا کرو لکھی ہوئی ہورڈنگس اور بینر لیکر بائیک پر سوار تھے۔
بارہ بنکی: اعظم خان کی رہائی کے مطالبہ پر منفرد انداز میں احتجاج - मोहम्मद अली जौहर यूनिवर्सिटी
سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے جمعرات کے روز تحصیل سطح پر بے روزگاری، مہنگائی، بدعنوانی اور پولیس استحصال سمیت مختلف مطالبات کو لیکر سائیکل ریلی نکالی۔ اتر پردیش کے بارہ بنکی میں اس ریلی کے دوران جیل میں بند پارٹی کے سینئر لیڈر رکن پارلیمان اعظم خاں کی رہائی کے لئے ان کے حامیوں نے منفرد انداز میں احتجاج کرکے رہائی کا مطالبہ کیا۔
اعظم خان کی رہائی کو لیکر منفرد انداز میں احتجاج
اعظم خان کے یہ حامی تاہم سماجوادی پارٹی کی سائیکل ریلی میں تھے، لیکن ان کا تعلق سماجوادی پارٹی سے ہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان پر جتنے بھی مقدمے ہوئے ہیں، وہ سب بے بنیاد ہی ثابت ہوئے ہیں۔ اس لئے انہیں جلد از جلد رہا کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر انہیں جلد رہا نہیں کیا گیا تو وہ اس سے بھی بڑا احتجاج کریں گے۔