اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: ایس پی ڈاکٹراروند چترویدی کی منفرد پہل - honey processing

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے پولیس سپریٹینڈنٹ ڈاکٹراروند چترویدی ضلع میں 30 جگہوں پر شہد مکھی پالن کرائیں گے جس کی نگرانی دیہی علاقوں کے چوکیدار کریں گے۔

ایس پی ڈاکٹراروند چترویدی کی منفرد پہل
ایس پی ڈاکٹراروند چترویدی کی منفرد پہل

By

Published : Sep 21, 2020, 10:46 PM IST

چوکیداروں کو اس کے لئے خصوصی ٹریننگ بھی دی جارہی ہے۔پولیس سپریٹینڈنٹ کے اس اقدام سے پولیس اہلکاروں کو بہترین شہد ملے گا اور اس کی کمائی سے تھانوں کا رکھ رکھاؤ اچھا ہوگا، ساتھ ہی چوکیدار ہنر مند بنیں گے۔

ایس پی ڈاکٹراروند چترویدی کی منفرد پہل

شہد مکھی پالن کے شوقین ایس پی ڈاکٹر اروند چترویدی کی ملاقات کچھ روز قبل اس کاروبار سے جڑے نمت سنگھ سے ہوئی تھی، نمت سنگھ انجئینرنگ کی ملازمت چھوڑ کر اس پیشے میں آئے ہیں، اسی بات نے ایس پی کو متاثر کیا اور انہوں نے پولیس کی املاک کے رکھ رکھاؤ کے لئے وہاں شہد کی مکھیوں کے پالن کا ارادہ کیا۔

ایس پی نے بتایا کہ شہد کی مکھی پالنے کے کاروبار سے شہد کے علاوہ تین اور اشیا کی پیداوار ہوتی ہے۔ جس کی بازار میں اچھی قیمت ملتی ہے۔

ایس پی ڈاکٹر اروند نے چترویدی نے شہد کی مکھی پالنے کے کاروبار سے جرائم ختم کرنے کا بھی نسخہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے رام نگر تھانہ کے چین پوروا گاؤں کا انتخاب کیا ہے۔ جہاں زیادہ تر گھروں میں مجبوراً غیر قانونی شراب بنانے اور فروخت کرنے کا کام ہوتا تھا۔

مزید پڑھیں:

بی ایچ یو میں کسان بل کے خلاف احتجاج


انہوں نے یہاں کے عوام کو شہد کی مکھی پالنے کے کام سے منسلک کرانے کا عمل شروع کیا ہے اور انہیں پرانے کاروبار سے ہٹایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details