وزیر برائے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج رامپور کے ڈالمیہ اسپتال میں ملک میں تیار کی گئی کورونا ویکسین ’کوویکسین‘ لگوایا، انھوں نے یہ ویکسین عام لوگوں کی طرح اسپتال میں ٹیکہ فیس 250 روپئے ادا کرکے لگوائی۔
ٹیکہ لگوانے کے بعد انہوں نے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق آدھے گھنٹے تک ویٹنگ روم میں آرام کیا اور اس کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے سب سے پہلے ان تمام لوگوں کو کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے یہ ویکسن بھارت میں تیار ہو سکی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک پہلا ایسا ملک بنا ہے جہاں میک ان انڈیا کے تحت دو ویکسن منظر عام پر آئی ہے، اور دنیا کا سب سے بڑا ویکسنیشن پروگرام بھارت میں جاری ہے۔
مختار عباس نقوی نے اپنی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس عزم کے ساتھ مرکزی حکومت اور ریاست کی یوگی حکومت ملک کے لوگوں کی صحت و سلامتی کے لیے کام کر رہے ہیں، اس کی وجہ سے یہ ویکسنیشن ایک میل کا پتھر ثابت ہوگا۔