اردو

urdu

ETV Bharat / city

اترپردیش میں مافیا اب دوربین سے بھی نظرنہیں آتے: امت شاہ - بھارتیہ جنتا پارٹی

ڈیفنس ایکسپو گراؤنڈ ورنداون یوجنا میں 'میراپریوار-بھاجپا پریوار' کی رکنیت مہم کا آغاز کرتے ہوئے امت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ 'یوپی میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کا کھیل برسوں جاری رہا۔ یہاں امن و امان کی حالت دیکھ کر ان کا خون کھولتا تھا۔ کیرانہ سے لوگ ہجرت کر گئے لیکن آج خود ہجرت کرانے والے ہجرت کر گئے۔ مافیا اب دوربین سے بھی نظر نہیں آتے۔ یہ تبدیلی صرف بی جے پی ہی کر سکتی ہے۔'

a
a

By

Published : Oct 29, 2021, 3:19 PM IST

Updated : Oct 29, 2021, 3:37 PM IST

لکھنئو: اتر پردیش میں ایک بار پھر اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے امن و امان کا بیڑا غرق کر رکھا تھا جبکہ آج یوپی میں ترقی کی لہر ہے۔ آج یو پی میں مافیا اور ناپسندیدہ عناصر دوربین سے بھی نظر نہیں آتے۔

ڈیفنس ایکسپو گراؤنڈ ورنداون یوجنا میں 'میراپریوار-بھاجپا پریوار' کی رکنیت مہم کا آغاز کرتے ہوئے امت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ ریاست کی یوگی حکومت نے اپنے اب تک کے دورمیں 90 فیصد وعدوں کو پورا کیا ہے اور بقیہ وعدے دوماہ میں صد فیصد پورے کر لیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوپی میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کا کھیل برسوں جاری رہا۔ یہاں امن و امان کی حالت دیکھ کر ان کا خون کھولتا تھا۔ کیرانہ سے لوگ ہجرت کر گئے لیکن آج خود ہجرت کرانے والے ہجرت کر گئے۔ مافیا اب دوربین سے بھی نظر نہیں آتے۔ یہ تبدیلی صرف بی جے پی ہی کر سکتی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یوپی 2022 میں دوبارہ 2017 کو دہراتے ہوئے 300 سیٹوں کو عبور کرنے کا ہدف حاصل کرے گی۔

امت شاہ نے کہا، "یوپی نے دو بار مہربانی کی، تب مرکز میں حکومت بنی۔ اس کا سہرا یوپی کے عظیم عوام کے سر جاتا ہے۔ مودی جی آپ کے ووٹ کی قیمت کو تین گنا کر کے واپس کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:مسلم نوجوان کی پٹائی کا معاملہ: اقلیتی کمیشن نے پولیس سے رپورٹ طلب کی

انہوں نے کہا، ’’کسی کو امید تھی کہ یوپی میں مندر بنے گا، لیکن اب بن گیا۔ اکھلیش کہتے تھے کہ مندر بنائیں گے لیکن تاریخ نہیں بتائیں گے، لیکن اکھلیش بابو مندر کی بنیاد بھی پڑ گئی آپ تو پانچ ہزار روپے عطیہ بھی نہیں دے پائے۔ کشمیر میں بھی 370 ہٹانا ایک خواب تھا لیکن 2019 میں یہ خواب بھی پورا ہوگیا۔

یواین آئی

Last Updated : Oct 29, 2021, 3:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details