اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوم یونانی کے موقع پر تقریب کا انعقاد - یوم یونانی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

بارہ بنکی میں یوم یونانی کے موقع پر 9 فروری کو ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی سے 'یوم یوگ' کی طرح اقوام متحدہ میں یوم یونانی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

یوم یونانی کے موقع پر تقریب کا انعقاد
یوم یونانی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

By

Published : Feb 9, 2020, 5:16 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:42 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں یوم یونانی کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں ضلع کے تمام یونانی ڈاکٹرز نے شرکت کی اور یونانی کے چیلینجز اور اس کے فروغ کے لئے مزید تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نریندرمودی سے 'یوم یوگ' کی طرح اقوام متحدہ میں یوم یونانی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

یوم یونانی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

بارہ بنکی کے ضلع پنچایت کے آڈٹوریم میں منعقداس تقریب میں بارہ بنکی اور لکھنؤ کے مشہور و معروف یونانی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
تقریب میں آئے ڈاکٹر ضیا الحق نے یوم یونانی کی تاریخ کے بارے میں بتایا کہ یوم یونانی حکیم اجمل کی سالگرہ پر منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ'یہ دن گزشتہ 4 برسوں سے منایا جا رہا ہے، یونانی کو فروغ دینے کے لئے یونانی میڈکل کاؤنسل کی جانب سے یہاں دو روزہ سیمنار کرایا جا ئیگا۔

پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر فاروق نے بتایا کہ حکیم اجمل خاں مجاہد آزادی بھی تھے انہوں نے یونانی کا نام تمام عالم میں روشن کیا۔ اس نسبت سے ہم سب یونانی ڈاکٹرز وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 'یوم یوگ' کی طرح اقوام متحدہ میں یوم یونانی منانے کی کوشش کریں۔

مزید پڑھیں:راموجی گروپ کی جانب سے گھروں کی چابیوں کی تقسیم‘ راست

اس تقریب میں شامل بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر مقبول خان نے کہا کہ یونانی کا مستقبل بہت روشن ہے۔ اس کو فروغ دینا ضروری ہے،اس کی تشہیر ہو اور اس کے لئے فنڈ کا انتظام کیا جائے۔

انہو‍ں نے دعویٰ کیا کہ یونانی دیگر ماڈرن میڈکل کی صنف کے لئے چیلینچ ہے، ساتھ ہی انہوں نے ایوش کے ذریعہ یونانی کو فروغ دینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش بھی کی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 6:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details