اردو

urdu

ETV Bharat / city

اتراکھنڈ: وزیراعلیٰ نے ہیلی سروس کا افتتاح کیا - تریویندر راوت نے کیا افتتاح

ریاست اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت نے سهستردھارا ہیلی پیڈ سے ہیلی سروس کا ہری جھنڈی دکھا کر افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ نے ہیلی سروس کا کیا افتتاح
وزیراعلیٰ نے ہیلی سروس کا کیا افتتاح

By

Published : Feb 10, 2020, 7:54 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:57 PM IST

سہستردھارا ہیلی پیڈ سے دہرادون سے چینیاسال اور گوچر تک کے لیے یہ سروس شروع کی گئی ہے۔ یہ خدمات یومیہ دو بار ہو گی۔

اس کے لیے ہیریٹیج ایوی ایشن ہیلی سروس کمپنی کی ویب سائٹ پر آن لائن ٹکٹ بک کر کے ہیلی سروس کے ذریعہ اب اپنے سفر کو آسان بنایا جا سکتا ہے۔

جس کے لیے مسافروں کو دہرادون سے چینیاسال جانے کے لیے 3320 روپے اور گوچر کے لیے 4120 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے ہیلی سروس کا کیا افتتاح

ریاست کے وزیراعلی نے کہا کہ اڑان اسکیم کے تحت مرکزی حکومت نے ریاست کے ایک درجن شہروں کو ہیلی سروس سے جوڑنے کا فیصلہ لیا ہے، اس اسکیم سے اتراکھنڈ میں سیاحت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details