ڈی ایس پی کنڈہ رادھے شیام موریہ نے بتایا کہ جمعہ کی صبح تھانہ نواب گنج علاقے کے لکھنؤ پریاگراج ہائی وے پر واجد پور گاوں کے نزدیک کنٹینر ٹرک اور اسکارپیو کار میں شدید ٹکر میں 9 افراد کی اموات ہوگئی ۔
دو گاڑیوں کی شدید ٹکر، متعدد افراد ہلاک - ڈی ایس پی کنڈہ رادھے شیام موریہ
اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ نواب گنج علاقے کے لکھنؤ -پریاگراج قومی شاہراہ پر واجد پور گاوں کے نزدیک جمعہ کی صبح کنٹینر ٹرک اور اسکارپیو کار میں شدید ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں نو (9) افراد کی موت ہوگئی۔
دو گاڑیوں کی شدید ٹکر، متعدد افراد ہلاک
سبھی اسکارپیو پر سوار ہوکر بھوج پور بہار جارہے تھے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
کنٹینر ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔