اردو

urdu

ETV Bharat / city

اترپردیش: گولی لگنے سے دو افراد زخمی - علاج کے لیے مقامی اسپتال میں داخل

ریاست اترپردیش میں ضلع پرتاپ گڑھ میں پردھان اور انکے مخالفین کے مابین ہوئی فائرینگ میں گولی لگنے سے دو افرد زخمی ہو گئے۔

اترپردیش:گولی لگنے سے دو افراد زخمی
اترپردیش:گولی لگنے سے دو افراد زخمی

By

Published : Jun 25, 2020, 8:35 PM IST

اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے پچاس کلومیٹر مسافت پر تھانہ اودے پور علاقے کے سیمرہ گاوں میں جمعرات کو پردھان اور ان کے مخالفین کے مابین ہوئی مار پیٹ و فائرنگ میں گولی لگنے سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

پولیس سپرانٹنڈنٹ میڈیا سیل سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیمرہ گاؤں پردھان سیف خاں کسی منصوبہ کے لیے لوگوں سے آدھار کارڈ جمع کرا رہے تھے کہ مخالف فریق انوارال نے آدھار کارڈ جمع کرانے کا سبب دریافت کیا تو دونوں فریقوں میں کہا سنی کے مابین مار پیٹ و فائرنگ شروع ہوگئی۔

مار پیٹ اور فائرنگ میں گولی لگنے سے پردھان حامی محمد منصور و دوسرے فریق کے شاہ باغ عرف توصیف حسن زخمی ہو گئے۔

پولیس نے دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے انکی حالت نازک دیکھتے ہوئے دونوں کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔

پولیس واقعے کے متعلق قانونی کارروائی کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details