اترپردیش کے ضلع لکھنؤ کے شہر ٹھاکر گنج علاقے میں گومتی ندی میں نہانے گئے دو نوجوانوں کی ڈوبنے سے موت ہوئی۔
پولیس ترجمان نے بتایاکہ مڑیاؤں علاقے میں رہنے والے ارون سنگھ اپنے دوست وجے یادو(29)کے ساتھ بدھ کو گھیلا پل کے نزدیک گومتی ندی میں نہانے گیا تھا۔ نہاتے وقت دونوں ندی میں ڈوب گئے اور ان کی موت ہوگئی۔
اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے دونوں کی لاشیں ندی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ دونوں ایک نجیکمپنی میں نوکری کر رہے تھے۔