اس موقع پر بی جے پی کی جانب سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے تحصیلوں میں معذوروں کے درمیان ٹرائی سائیکل تقسیم کی گئیں۔ ٹرائی سائیکل حاصل کرنے والے کافی خوش نظر آئے اور انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
بارہ بنکی : وزیراعظم کی سالگرہ پر معذوروں میں ٹرائی سائیکل تقسیم - بی جے پی ضلع صدراودھیش شریواستو
ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں وزیراعظم نریندر مودی کی 70ویں سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔
tricycle-distributed-on-the-occasion-of-pm-narendra-modis-birthday
نوابگنج تحصیل کے احاطے میں بطور مہمان خصوصی بی جے پی ضلع صدراودھیش شریواستو نے معذوروں کو ٹرائی سائیکل تقسیم کی۔
نووابگنج تحصیل میں چار بلاک کے 30 معذوروں کو ٹرائی سائیکل تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم نوابگنج ابھئے پانڈے نے کہا کہ' معذوروں کو با اختیار بنانے کے لیے مرکز اور ریاستی حکومت متعدد اسکیم چلارہی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ معذوروں کو روزگار کے ساتھ انہیں خود کفیل بنایاجائے اس کے لیے متعدد پروگرام چلائے جا رہے ہیں'۔