اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: کانگریس نے روی داس اور چندر شیکھر آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا - بارہ بنکی میں سنت روی داس

سابق رکن پارلیمان پی ایل پنیا نے کہا کہ 'روی داس ایسا سماج چاہتے تھے، جس میں یکسانیت، بھائی چارہ، انصاف، محبت اور رحم دلی ہو۔'

By

Published : Feb 27, 2021, 10:58 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سنت روی داس اور مجاہد آزادی چندر شیکھر آزاد کی برسی پر کانگریس کارکنان کی جانب سے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر کانگریس کارکنان نے دونوں عظیم شخصیت کو خراج عقیدت پیش کی اور ان کے راستے پر چلنے کا عزم بھی کیا۔

سابق رکن پارلیمان پی ایل پنیا کی رہائش پر ہوئے خصوصی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ضلع صدر محمد محسن نے کہا کہ دور وسط میں سنت شرومنی روی داس کو اعلیٰ مقام حاصل تھا، ان کی شخصیت بھگوان بدھ سے متاثر تھی، انہوں نے تمام سماجوں کو تعلیم فراہم کی، وہ ذات، شدت پسندی اور فرقہ واریت کے مخالف تھے۔

انہوں نے کہا کہ روی داس ایسا سماج چاہتے تھے، جس میں یکسانیت، بھائی چارہ، انصاف، محبت اور رحم دلی ہو، انہوں نے اپنی نظموں سے سماج کی برائیاں ختم کرنے کی کوشش کی۔

محمد محسن نے مزید کہا کہ آج ہی کے روز عظیم مرد مجاہد چندر شیکھر آزاد کی برسی پر ہم انہیں بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، چندر شیکھر آزاد کی قربانی کو ملک کبھی بھلا نہیں سکے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details