مئو ضلع کے بی بی پور قصبہ میں واقع بریگیڈیئر عثمان کی آبائی حویلی پر اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا حالانکہ اب یہ حویلی بوسیدہ ہو چکی ہے۔
بریگیڈیئر عثمان کو ان کی قربانی کے لیے مہاویر چکر سے نوازا گیا ہے۔
پروگرام کے آغاز میں بریگیڈیئر عثمان کی تصویر پر گلپوشی کی گئی۔
بریگیڈیئر محمد عثمان کو یاد کیا گیا پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان افضال انصاری نے کہا کہ 'بریگیڈیئر عثمان کی قربانی سے نوجوان نسل کو سبق حاصل کرنا چاہیے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ملک کی جزوی ترقی کے لیے ہم آہنگ ماحول کی سخت ضرورت ہے۔ بریگیڈیئر عثمان کی جائے پیدائش کی زبوں حالی کے سوال پر افضال انصاری نے کہا کہ 'ایسے معاملات میں امتیاز نہیں برتا جانا چاہیے'
اس موقع پر بریگیڈیئر عثمان کی سوانح حیات پر مبنی ایک ٹی وی ڈاکیومینٹری بھی پیش کی گئی جسے حاضرین نے بے حد دلچسپی کے ساتھ دیکھا۔
پروگرام کے کنوینر سہیل احمد نے کہا کہ 'بریگیڈیئر عثمان کے تئیں حکومت اور مئو ضلع انتظامیہ کی بے رخی سے ہمیں کافی صدمہ ہے۔'