ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے رائے بلی اماراؤ اڈوٹیرم میں منشی پریم چند کے مشہور افسانہ ' سواسیر گیہوں' پر اردو ڈرامے کا اہتمام کیا گیا۔ منشی پریم چند کی اصل کہانی کو اردو میں مترجم ڈاکٹر عبدالقدوس ہاشمی نے کیا۔ اس ڈرامہ کو سر انجام دینے کا کام ڈائریکٹر گیانیشور مشرا گیانی نےکیا۔
غور طلب ہے کہ مشنی پریم چند نے اس افسانہ میں منشی سماج میں موجود سود خور مہاجن کی سچائی بیان کی ہے۔ ایسے سود خور مہاجن غریب، مزدور، جو کسانوں کے خون کی کمائی کو کھا جاتے ہیں اور انہیں بد حالی میں چھوڑ دیتے ہیں۔