اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: اندرا گاندھی کو خراج عقیدت

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کانگریس کارکنان نے سابق وزیراعظم ' آئرن لیڈی' اندرا گاندھی کو ان کی 102 ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اندرا گاندھی کو خراج عقیدت

By

Published : Nov 19, 2019, 6:24 PM IST

Updated : Nov 19, 2019, 7:32 PM IST

ضلع بارہ بنکی میں کانگریسی کارکنان نے ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی کی سالگرہ کافی جوش و خروش کے ساتھ منایا.

اندرا گاندھی کو خراج عقیدت

سالگرہ کے موقع پر کانگریسی کارکنان نے سب سے پہلے اندراگاندھی کی تصویر پر گل پوشی کے بعد انکے کاموں کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

کانگریسی رہنما تنج پنیا اور ضلع صدر کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے عہد لیا کہ وہ اندرا گاندھی سمیت تمام کانگریسی شخصیات کے خلاف چلائے جا رہے پروپیگنڈہ کے خلاف ہر سطح پر مہم چلائیں گے۔

واضح رہے کہ اندرا گاندھی کی منگل کے روز 102 ویں سالگرہ ہے۔' آئیرن لیڈی' اندرا گاندھی کی پیدائش اترپردیش کے ضلع الہ آباد (پریاگ راج) میں 19 نومبر 1917 کو ہوئی تھی۔ انھیں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز 'بھارت رتن' اور عالمی اعزاز لینن نیس ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

Last Updated : Nov 19, 2019, 7:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details