اردو

urdu

ETV Bharat / city

غیاث الدین قدوائی کے اعزاز میں تقریب - tribut to ghyasuddin at barabanki

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کی معروف شخصیت مرحوم غیاث الدین قدوائی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سماجی تنظیم سیوا اور فیسم کی جانب سے تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

غیاث الدین قدوائی کے اعجاز میں تقریب
غیاث الدین قدوائی کے اعجاز میں تقریب

By

Published : Jan 22, 2020, 8:14 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 12:57 AM IST

اس تقریب میں شہر کے تمام شعبہ حیات سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور غیاث الدین قدوائی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بارہ بنکی کے مغل دربار حال میں ہوئی از تعزیتی تقریب میں مقررین نے غیاث الدین قدوائی کی شخصیت، ان کی سماجی، ادبی اور قانونی خدمات پر روشنی ڈالی۔ قارین نے غیاث الدین قدوائی کے انتقال کو تمام شعبوں کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔

غیاث الدین قدوائی کے اعزاز میں تقریب

تعزیتی تقریب میں متعدد قارین غیاث الدین قدوائی کو یاد کر کے اتنے جزباتی ہو گئے کہ ان کے آنسو تک آ گئے۔ تعزیتی جلسہ کے دوران متعدد اعلان بھی کئے گئے۔ جلسے میں ساجھی وراثت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس دفعہ ان کا سالانہ مشاعرہ غیاث الدین قدوائی کی بایاد ہوگا۔ وہیں یہ بھی اعلان ہوا کہ غیاث الدین قدوائی کی یاد میں ایک میگزین بھی نکالی جائے گی۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 12:57 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details